Maktaba Wahhabi

201 - 386
رفع الیدین کرنے والے اور جوتا پہن کر نماز پڑھنے والے کو مسجد سے نکال دینا ثواب ہے یا گناہ! (إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ) (سوال و جواب: حق جو حق گو) سوال: رفع الیدین کرنے والے اور پاک جوتے پہن کر نماز پڑھنے والے کو اپنی مسجد میں نماز نہ پڑھنے دینا اور مسجد سے نکال دینا، سلام و کلام ترک کر دینا اور برادری سے الگ کر دینا کتنا بڑا ثواب یا گناہ ہے؟ جواب: مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنا چوری وغیرہ سے بھی بڑا جرم ہے: رفع الیدین اور پاک جوتوں سے نماز پڑھنا کوئی ایسا شرعی جرم تو نہیں جو کہ متفقہ امور شرعیہ محرم میں سے ہو۔ جس کے ارتکاب سے مسجد سے نکالنے کا جواز فراہم ہو بلکہ مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنا اتنا بڑا شرعی جرم ہے کہ چوری، زنا کاری اور حرام خوری وغیرہ گناہوں سے کئی درجہ بڑھ کر ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللَّـهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَىٰ فِي خَرَابِهَا ۚ أُولَـٰئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَن يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ ۚ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١١٤﴾ (سورة البقرة: 114) ’’ اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے (یعنی اس سے بڑا ظالم کوئی
Flag Counter