Maktaba Wahhabi

217 - 386
یا شیخ عبدالقادر جیلانی کا وردِ، بغداد کی طرف رخ کر کے گیارہ قدم چلنا اور پیرانِ پیر کی گیارہویں دینے والوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل کے متعلق کیا ارشاد فرماتے ہیں: سوال: 1) ۔۔۔ ’’یا عبدالقادر جیلانی شیئا للہ‘‘کو حاضر و ناظر جان کر ورد کرنا جائز ہے یا نہیں اور اس وِرد کا کرنے والا کیسا ہے؟ 2) ۔۔۔ بغداد کی طرف رُخ کر کے اور بعض گلے میں کپڑا بھی ڈال کر دست بدستہ ہو کر گیارہ قدم چلتے ہیں اور پیرانِ پیر سے استمداد و استعانت کرتے ہیں، یہ لوگ کیسے ہیں؟ 3) ۔۔۔ مال میں اضافہ اور مصائب میں استعانت اور استغاثہ کی خاطر گیارہویں دینا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر یہ اعتقاد محض ایصالِ ثواب کے لئے کیا جائے تو پھر تعیین یوم کیسا ہو گا؟ 4) ۔۔۔ جو شخص ان افعال مذکورہ کا مجوزِ و مفتی، مروج، مثبت اور مصر ہو وہ کیسا ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنی درست ہے یا نہیں اور اہل سنت والجماعت اور مذاہب اربعہ سے کسی مذہب میں داخل ہے یا نہیں؟ 5) ۔۔۔ جو لوگ افعالِ مذکورہ کے مرتکب اور معتقد ہوں ان کے ساتھ مخالطت، مجالست، مواکلت، مشاربت اور مناکحت درست ہے یا نہیں، ان کو ’’السلام علیکم‘‘ کہنا جائز ہے یا نہیں؟
Flag Counter