عامله الله تعاليٰ بفضله الشامل و اصلح حاله بلطفه الكامل في العاجل و والاجل.محمد عادل حاکم محکمہ شرع
٭ صح الجواب۔ حررہ سید محمد احساق الحق عفی عنہ ((محمد سید احسان الحق))
٭ ھو المصیب۔ واقعی نماز کا ترک کرنے والا بحیثیت ترک صلاۃ ایسی ہی زجر و توبیح کا مستحق ہے جسے مجیب مصیب نے تحریر فرمایا ہے۔ کتبہ عبدالضعیف محمد علی۔ ((محمد علی))
٭ ذلك الجواب لا ريب فيه ۔ حررہ عبدالراجی غفرلہ اللہ القوی؍محمد عبدالغفار اللکھنوی عفی عنہ۔ ((عبدالغفار))
٭ الجواب صحیح والمجیب نجیح۔ احمد حسن عفی عنہ۔ مدرس مدرسہ دارالعلوم کانپور ((دل مرتضیٰ حسن جان احمد))
جن کو ہے حب خدا عشق رسول کیوں نہ کر لیں گے وہ یہ مضمون قبول
کام جو ہو گا دل کے لاگ سے وہ بچائے گا وہاں کی آگ سے
اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جو شخص ان لوگوں پر طعن و تشنیع کرے گا جنہوں ([1]) نے نئی نماز شروع کی ہے وہ مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ میں داخل ہو گا جس کی مذمت قرآن مجید میں ہے بلکہ اس استہزاء سے اس کے زوالِ ایمان کا خوف ہے۔ معاذ اللہ منہ
بر رسولاں بلاغ باشد و بس ۔۔۔ والسلام علي من اتبع الهدي
التماس:
در حضور مومناں اہل علم و پاکباز ۔۔۔عرض کرتا ہے یہ عبداللہ بصد عجز و نیاز
بے نمازی کو سنا دیں پڑھ کے یہ پرچہ تمام ۔۔۔اور ترغیب نماز ان کو دلائیں صبح و شام
ہائیں گے اللہ کی درگاہ سے اجر عظیم ۔۔۔اور مومنوں کو جو بتائیں گے صراط مستقیم
المشتھر: خیرخواہ عبداللہ؍محمد عبداللہ غفرلہ اللہ، امام جامع مسجد
|