وسلم نے فرمایا: اے عورتوں کی جماعت! کیا تم چاندی کا زیور نہیں بنا سکتیں۔ دیکھو! جو عورت سونے کا زیور پہن کر اس کا اظہار کرے تو اسے عذاب ہو گا۔‘‘
اس روایت میں ربعی بن حراش کی بیوی مجہول الاسم والعدالہ والضعف ہے۔
تقریب میں ہے:
رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنِ امْرَأَتِهِ، لم اقف علي اسمها. (كذا في التقريب)
’’ ربعی بن حراش اپنی جس بیوی سے روایت کرتا ہے میں اس کے نام سے واقف نہیں ہو سکا۔‘‘
نسائی کی حدیث کی اسنادی حیثیت:
سنن نسائی میں حدیث کے دو طریق ہیں:
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ شَاهِينَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: أَنْبَأَنَا خَالِدٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، ح وَأَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: «سِوَارَانِ مِنْ نَارٍ» قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَوْقٌ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ: «طَوْقٌ مِنْ نَارٍ» قَالَتْ: قُرْطَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: «قُرْطَيْنِ مِنْ نَارٍ» قَالَ: وَكَانَ عَلَيْهِمَا سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَرَمَتْ بِهِمَا،... الخ ما في النسائي (سلفیہ 2؍278)
’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ، ایک عورت آئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ! سونے کے دو کنگن ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
|