Maktaba Wahhabi

45 - 58
اسلام میں قرابت داروں اور رشتہ داروں کے حقوق کا بھی خیال رکھا گیا اور انہیں ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔فرمان الہی ہے: ﴿ وَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ ﴾[1] ترجمہ: "قرابت داروں کو اس کا حق ادا کرو۔' نیز فرمایا: ﴿ وَاعْبُدُوا اللّٰهَ وَلَا تُشْرِكُوْا بِهٖ شَـيْـــــًٔـا وَّبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَّبِذِي الْقُرْبٰى [2] ترجمہ: "اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ،اور والدین اور قرابت داروں سے بھلائی کرو۔" لہذا ہر قریبی عزیز پر واجب ہے کہ وہ اپنے قریبی رشتہ دار سے صلہ رحمی کرے۔اس کی مالی اور اخلاقی لحاظ سے ہر ممکن مدد کرے۔یہ ایسی بات ہے جس کا شرع،عقل اور فطرت سبھی تقاضا کرتے ہیں۔ صلہ رحمی کی ترغیب کے لیے بہت سی احادیث ہیں۔صحیحین میں حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «خلق الله الخلق، فلما فرغ منه قامت الرحم، فأخذت بحقو الرحمن، فقال له: مه،
Flag Counter