Maktaba Wahhabi

212 - 386
جان بوجھ کر نماز چھوڑنے والے کے کفر سے متعلق بسم الله الرحمن الرحيم و نصلي علي رسوله الكريم وقت باقی ہے پڑھو یارو نماز آستانے پر رکھو فرق نیاز وقت باقی ہے اٹھو کر لو وضو دین و دنیا میں بنو با آبرو نماز کی فرضیت، اہمیت اور وعید: سب مسلمان جانتے ہیں کہ ایمان کے بعد افضل عبادت نماز ہے اور ہر دن میں پانچ بار فرض ہے اور اس کے ادا کرنے میں بڑی بڑی فضیلتیں وارد ہیں اور اس کے ترک کرنے میں سخت وعیدیں ہیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ ([1]) نمازیں فرض کی ہیں، پس جو کوئی ان کے لئے اچھی طرح وضو کرے، اور ان کو اپنے وقت پر ادا کرے اور ان کا رکوع و خشوع پورا کرے، اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا عہد ہے کہ اس کو بخشے اور جو ایسا نہ کرے سو اللہ کے ہاں اس کا عہد نہیں ہے، خواہ اس کو بخشے خواہ عذاب کرے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ([2]) نے فرمایا: جو کوئی نماز کی حفاظت کرے گا۔ وہ نماز اس کے لئے قیامت کے روز نور، محبت اور نجات ہو گی اور جو کوئی اس کی حفاظت نہ کرے وہ اس کے لئے نہ نور ہو گی، نہ دلیل ہو گی اور نہ ہی نجات، اور وہ شخص قیامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہو گا ۔۔۔ اور رسول اللہ صلی
Flag Counter