9) سور کا چمڑا دباغت دینے سے پاک ہو جاتا ہے اور اس کی بیع جائز ہے جیسا کہ منیۃ المصلی مطبع لاہور ص 32 میں ہے۔ (عربی ص 49 طبع مجتبائی)
10) زکاۃ میں حیلہ سازی درست ہے یعنی اگر کوئی شخص اپنے مال کو سال گزرنے سے قبل اپنی بیوی یا کسی اور کو ہبہ کر دے اس نیت سے زکاۃ نہ دینی پڑے، پھر سال پورا ہونے کے بعد واپس کرے تو جائز ہے۔ امام ابو یوسف ایسا ہی کیا کرتے تھے جیسا کہ (احیاء العلوم عربی نولکشور 1؍11، درمختار 1؍505، عالمگیری 10؍334،335)
11) اگر کوئی شخص چوپائے یا مردے میں دخول کرے اور انزال نہ ہو تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی غسل واجب ہوتا ہے جیسا کہ فتاویٰ قاضی خان مطبع نولکشور ج1ص 105 میں ہے۔
12) قضائے قاضی ظاہرا و باطنا نافذ ہو جاتا ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص کسی کی عورت پر دعویٰ کرے کہ یہ میری بیوی ہے اور قاضی کے سامنے جھوٹی گواہی پیش کر کے مقدمہ جیت لیا اور وہ عورت اس کو مل جائے تو وہ عورت عنداللہ و عندالناس حلال ہو جائے گی اور اس سے صحبت جائز ہو گی اور خدا کے نزدیک مواخذہ میں گرفتار نہ ہو گا۔ (ہدایہ مطبع مصطفائی 2؍125، شرح وقایہ 3؍59)
13) اگر کوئی شخص تشہد کے بعد قصدا گوز مارے تو اس کی نماز ہو جائے گی۔ جس طرح کہ (شرح وقایہ عربی مطبع نولکشور میں 43، اردو 1؍104)
14) اگر کوئی شخص کسی کی لونڈی گروی رکھے پھر اس سے زنا کرے تو اس پر حد نہیں آتی اگرچہ وہ جانتا ہو کہ یہ لونڈی مجھ پر حرام ہے ۔۔ زنا ہو تو ایسا ہو!! جیسا کہ ہدایہ مترجم فارسی چھاپہ نولکشور ج 2 ص 302-303 میں ہے۔
جواب:
2) ۔۔۔ نماز ایسے مقلدین کے پیچھے جائز نہ ہو گی، کیونکہ مندرجہ بالا تحریر سے معلوم ہوا کہ ان لوگوں کے عقائد اور اعمال اہل سنت والجماعت کے مخالف ہیں، بلکہ بعض عقائد اور اعمال موجب شرک اور بعض مفسد نماز ہیں۔
|