Maktaba Wahhabi

95 - 202
گیا ہے کہ بدزبانی کرنا نفاق کی نشانی ہے۔ ’’جب وہ جھگڑا کرے تو پھٹ پڑے۔‘‘ [1] زبان کے گناہ بہت سے ہیں ، غیبت، طعنہ، جھوٹ، چغل خوری، بہتان لگانا، گالی بکنا وغیرہ۔ حدیث میں آتا ہے : ’’چغل خود جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘[2] ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے اور فرمایاکہ ان دونوں قبر والوں کو عذاب ہورہا ہے او رکسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہورہا۔ ان میں سے ایک چغل خوری کرتا تھا۔ [3] اسی طرح غیبت کبیرہ گناہ ہے۔ طعنہ دینے والے کے لیے قرآن میں آتا ہے کہ: ’’طعنہ دینے والے کے لیے ویل (دوزخ) ہے۔‘‘ (الہمزۃ : 1) اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے کہ ’’کبیرہ گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے۔ لوگوں نے کہا ، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوئی اپنے والدین کو کیسے گالی دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک آدمی دوسرے کے ماں باپ کو گالی دیتا ہے اور وہ جواب میں اُس کے ماں باپ کو گالی دیتا ہے۔ یہ گناہ اکبر الکبائر میں سے ہے۔‘‘[4] بچے کو سکھائیں کہ اس کی زبان شائستہ رہے اور وہ زبان کے گناہوں سے بچے۔ والدین اپنانمونہ پیش کریں ۔ خود گالی نہ دیں ، جھوٹ نہ بولیں ، اس کے سامنے کسی کی غیبت نہ
Flag Counter