کے روز مغرب اور عشاء کو جمع کر لیا جائے۔ انتہی حاصل کلام: غرضیکہ اس باب کی احادیث کو جمع کرنے اور علماء کے مذاہب کی تتبع کے بعد یہ امر ثابت اور منقح ہوا کہ: حضر میں بلا عذر جمع بین الصلوتین کرنا بالاجماع ناجائز ہے۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جو منقول ہے وہ جمع صوری پر محمول ہے، اور جن علماء نے حضر میں بلا عذر جمع کو جائز کہا ان کے نزدیک یہ شرط ہے کہ اس کو عادت نہ بنایا جائے۔ سو مذہب جمہور پر عمل کرنا ہی لازم و متعین ہوا۔ واللہ اعلم (والله الموفق) |
Book Name | فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان |
Writer | نواب محمد صدیق حسن خان |
Publisher | مکتبہ محمدیہ |
Publish Year | 2013 |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 387 |
Introduction |