Maktaba Wahhabi

38 - 58
"اگر کسی عورت کا خاوند گھر پر موجود ہو تو وہ اس کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ نہ رکھے،نہ اس کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دے۔" نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاوند کے اپنی بیوی سے خوش ہونے کو جنت میں داخلے کے اسباب میں سے ایک سبب قرار دیا ہے۔امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أیما امرأة ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة» "کوئی بھی عورت جو اس حال میں مرے کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو،وہ جنت میں داخل ہو گی۔ *یہ نوٹ کر لیں(قال أبو عیسى ہذا حدیث حسن غریب ضعیف)اس حدیث کی سند کے بارے میں نہیں جانتا تھا لیکن جہاں سے یہ حدیث لی ہے وہاں یہ لکھا ہوا تھا۔اللہ ہماری خطاؤں کو معاف فرمائے آمین۔
Flag Counter