Maktaba Wahhabi

37 - 58
مرد کا اپنی بیوی پر ایک حق یہ ہے کہ وہ ہرایسے کام میں اس (خاوند) کی اطاعت کرے جس میں اللہ کی نافرمانی نہ ہو اور اس کے راز اور مال کی حفاظت کرے،چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لو كنت آمرا أحدا أن یسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها» (جامع الترمذی) "اگر میں کسی کو یہ حکم دینے والا ہوتا کہ وہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔" نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إذا دعا الرجل امرأته إلى فراشه فلم تأته فبات غضبان علیها لعنتها الملائكة حتى تصبح» (صحیح بخاری و صحیح مسلم) "جب آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے اور خاوند ناراضی کی حالت میں رات گزار دے تو صبح تک اس (بیوی) پر فرشتے لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔" *حدیث کا عربی متن صحیح مسلم سے لیا گیا ہے۔ خاوند کا بیوی پر اس قدر حق ہے کہ اگر وہ نفلی عبادت کرنا چاہے تو اس کے لیے بھی اُسے خاوند سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا یحل للمرأة أن تصوم وزوجها شاهد إلا بأذنه، ولا تأذن فی بیته إلا بأذنه» (صحیح بخاری)
Flag Counter