Maktaba Wahhabi

332 - 386
ہے پس اگر مہاجن سو (100) روپیہ کی ہنڈوی میں پانچ روپیہ واپس کر دے جس کو ہندی میں ’’پھرت‘‘ کہتے ہیں تو چاہیے کہ نوے (90) روپے نقد دے اور دس کے بدلے پانچ روپے کی پیسے دے۔ شاہ رفیع الدین دھلوی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ علماء نے ہنڈوی کی کراہت دور کرنے کے لئے ایک تجویز لکھی ہے کہ: پہلے ساھوکار کو ہنڈوی کی شرط کے بغیر قرض دے دے، اس کے بعد کہے کہ فلاں شہر میں فلاں آدمی کے پاس یہ قرض ادا کر دے اور ساھوکار یہ مضمون لکھ کر اسے دے دے اس لئے کہ ہنڈوی کی کراہت اسی وجہ سے ہے کہ اس قرض سے نفع لے لیا، یعنی رستے کے خوف سے امن حاصل ہو گیا، اور جس صورت میں صاحب قرض کی منفعت مشروط ہو تو ربا کا شبہ ہے، سو منفعت مشروع ہی نہیں تو ربا کا شبہ بھی نہ رہا، انتہی۔ (واللہ اعلم)
Flag Counter