Maktaba Wahhabi

296 - 386
مثل الضباب علي الاسلحة والخواتيم الفضية و اعلام الثياب، كذا ذكره بعض الشراح. (مرقاۃ 8؍276) ’’طائے مشدد کی فتح کے ساتھ، یعنی چھوٹے چھوٹے قطعات میں توڑا ہوا، جیسے اسلحہ کی کنڈیاں، چاندی کی انگوٹھیاں اور کپڑوں پر نقوش۔‘‘ سوم: اگر نہی کو عورتوں کے حق میں تسلیم بھی کر لیا جائے تو یہ نہی احتیاط و تنزیہ پر مبنی ہو گی کہ تھوڑی چیز انگوٹھی وغیرہ کی مانند پر قناعت کریں اور زیادہ حرص نہ کریں جیسا کہ اسے بڑی بسط و تفصیل سے ثابت کیا گیا ہے۔ اور مندرجہ بالا صحیحہ بہت سی احادیث نهي سے صارف عن التحريم ہیں۔ وہ بھی اس وقت جبکہ نہی کو عورتوں کے حق میں تسلیم کرنا فرض کیا جائے، ورنہ اصل بات وہی ہے کہ نہی مردوں کے لئے خاص ہے جیسا کہ نسائی کی روایت سے ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس تحریر کی تکمیل کے بعد ابو داؤد کی شرح ابن قیم بھی مل گئی ہے اس شرح سے بھی تحریر بالا کی تائید و ترمیم ہو گی: باب في الذهب للنساء ’’عورتوں کو سونا پہننے کا بیان۔‘‘ اور حدیث بیان کی گئی ہے: ايما امراة جعلت في اذنها خرصا من ذهب، ثم قال المنذري واخرجه النسائي قال ش، قال القطان: وعلة هذا الخبر ان محمود بن عمرو راويه عن اسماء مجهول الحال وان كان قد روي عنه جماعة. و روي النسائي عن ابي هريرة قال كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ، قَالَ: «سِوَارَانِ مِنْ نَارٍ» قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَوْقٌ مِنْ ذَهَبٍ
Flag Counter