’’(مردوں کے لئے سونا اور ریشم پہننے کے بیان) میں ہے: حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: سونا اور ریشمی لباس میری امت کے مردوں کے لئے حرام اور ان کی عورتوں کے لئے حلال کیا گیا ہے۔‘‘ اور اس باب میں حضرت عمر، علی، عقبہ بن عامر، ام ھانی، انس، حذیفہ، عبداللہ بن عمرو، عمران بن حصین، عبداللہ بن الزبیر، جابر، ابو ریحانہ، ابن عمر اور براء بن عازب رضی اللہ عنہم سے بھی روایات مروی ہیں۔ اور یہ حدیث حسن اور صحیح ہے۔ (مشکوٰۃ 2؍1244 البانی)
(6) اور بلوغ المرام میں ہے:
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أُحِلَّ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ لِإِنَاثِ أُمَّتِي، وَحُرِّمَ عَلَى ذُكُورِهَا. رواه احمد و النسائي و الترمذي و صححة. انتهي (النسائی 8؍139، ترمذی 4؍217، مصنف عبدالرزاق حدیث 19930، بلوغ المرام 148)
’’حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لئے حلال اور ان کے مردوں کے لئے حرام کیا گیا ہے۔ احمد، نسائی اور ترمذی نے اسے صحیح کہا۔‘‘
سونے اور ریشم عورتوں کے لئے حلال اور ان دونوں کا مردوں کے لئے حرام ہونا سولہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہے، جو کہ واقفان حدیث پر مخفی نہیں ہے، اور اسی باب میں مسند احمد، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ اور ابن حبان میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہ کلمات مروی ہیں:
(7) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ حَرِيرًا، فَجَعَلَهُ فِي يَمِينِهِ،
|