Maktaba Wahhabi

270 - 386
’’عورتوں کے لئے ریشم کا باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ میں ریشم اور بائیں ہاتھ میں سونا پکڑا، پھر فرمایا: یہ دونوں میری امت کے مردوں کے لئے حرام ہیں۔‘‘ (2) اور نسائی کے باب تَحْرِيمُ لُبْسِ الذَّهَبِ (سونا پہننے کی حرمت) میں ہے: عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَلَّ لِإِنَاثِ أُمَّتِي الْحَرِيرَ وَالذَّهَبَ، وَحَرَّمَهُ عَلَى ذُكُورِهَا»انتهي (نسائی 8؍139، ابن ماجہ) ’’حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ اللہ عزوجل نے ریشم اور سونے کو میری امت کی عورتوں کے لئے حلال قرار دیا ہے اور مردوں کے لئے حرام۔‘‘ (3) تَحْرِيمُ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ ’’مردوں کے لئے سونے کی حرمت‘‘ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخَذَ حَرِيرًا فَجَعَلَهُ فِي يَمِينِهِ، وَأَخَذَ ذَهَبًا فَجَعَلَهُ فِي شِمَالِهِ ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ هَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي . انتهي ما في النسائي (انتھی ما فی النسائی 8؍139 ابن ماجہ حدیث 3595) ’’ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ میں ریشم پکڑا اور بائیں ہاتھ میں سونا، پھر فرمایا: یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام نسائی نے چار طرق سے روایت کیا ہے ایک حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اور دوسرا حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے اور ابن ماجہ نے بھی اس حدیث کو حضرت علی رضی اللہ عنہ
Flag Counter