Maktaba Wahhabi

180 - 386
للميت و يرونه ارجع من الحضور للجماعة و نحوه۔ ’’ طیبی کہتے ہیں: اس میں یہ بات عیاں ہے کہ جو کوئی جائز امر پر اصرار کرے اور اس پر پختہ ہو جائے اور رخصت پر عمل نہ کرے تو اس کو شیطان نے کس قدر گمراہ کر دیا ہے، تو پھر اس شخص کا کیا حال ہو گا جو اس جیسی بدعت یا منکر پر مصر ہوا۔ تو وہ زیادہ حیلہ باز ہے۔ پھر ان لوگوں کا تو ذکر ہی کیا جو کہ میت کے سوئم کے اجتماع پر اصرار کرتے ہیں اور اسے نماز باجماعت وغیرہ میں حاضر ہونے سے بھی زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔‘‘ سو ایسے مقامات پر اتقیا تو درکنار عام مومنوں کی شمولیت بھی جائز نہیں ہے اور ان امور کے بدعت ہونے میں کوئی شک نہیں۔ محمد امیر باز خان ٭ اس کا ثبوت احادیث سے واضح ہے۔ عزیز حسن عفی عنہ ٭ امور مذکورہ میں شامل ہونا ناجائز ہے، کیونکہ یہ امور منکرات سے ہیں۔ مشتاق احمد (والله المعين)
Flag Counter