احمد نے استدلال کیا ہے کہ جس نے خربصیصہ پہنا روزِ قیامت اسے اسی سے داغ دیا جائے گا۔ اثرم کہتے ہیں میں نے کہا وہ خربصیصہ کیا ہے؟ کہنے لگے وہ ایک چھوٹی سی چیز جو کی مانند ہے۔ بعض نے کہا وہ چھوٹی سی چیز، ٹڈی کی آنکھ کی مثل ہے۔ اور میں نے شیخ الاسلام سے سنا ہے وہ کہتے ہیں کہ: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سونے کے ایسے قطعات کی اباحت کے بارے میں ہے جو کہ منفرد چیز کے تحت ضمنا استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ بٹن اور نفوش وغیرہ، اور خربصیصہ والی روایت منفرد اشیاء کے بارہ میں ہے جس طرح کہ انگوٹھی وغیرہ۔ سو ان دونوں میں کوئی تعارض نہیں ہے۔‘‘
(والله ولي التوفيق)
|