Maktaba Wahhabi

244 - 386
أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ: إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ أَنْ لاَ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ إِلاَّ الْمَكْتُوبَةَ ، و به يقول، سفيان الثوري و ابن المبارك والشافعي و احمد و اسحاق.۔ ترمذی (عرف الشذی 1؍97، محلی ابن حزم 3؍106) ’’اور حدیث میں (اذا اقيمت الصلوة والی روایت میں) الا ركعتي الفجر ، یعنی فجر کی دو رکعتوں کے علاوہ کا اضافہ بے اصل ہے۔ ایسا ہی محلی میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب فرض نماز کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے سوا کوئی نماز نہیں ہوتی۔ اور اس باب میں حضرت ابن بحینہ، عبداللہ بن عمرو، عبداللہ بن سرجس، ابن عباس، اور حضرت انس رضی اللہ عنہم سے بھی روایت ہے۔ ابو عیسیٰ رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت حسن ہے۔ اسی طرح ایوب، ورقاء بن عمرو، زیاد بن سعد، اسماعیل بن مسلم اور محمد بن جحادہ نے عمرو بن دینار سے اور انہوں نے عطاء بن یسار سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ حماد بن زید اور سفیان بن عیینہ نے عمرو بن دینار سے روایت کیا ہے اور دونوں نے اسے مرفوع نہیں کہا اور مرفوع حدیث ہمارے نزدیک زیادہ صحیح ہے اور یہی حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس طریق کے علاوہ سے بھی مروی ہے۔ عیاش بن عباس القتبانی المصری نے ابو سلمہ سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور دیگر اہل علم کا اسی پر عمل رہا ہے
Flag Counter