Maktaba Wahhabi

22 - 58
مخلوق کے حقوق میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حق سب سے زیادہ اہم ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا Ď۝ۙلِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَتُعَزِّرُوْهُ وَتُوَقِّرُوْهُ﴾[1] ترجمہ: "(اے نبی!) بلاشبہ ہم نے آپ کو گواہی دینے والا اور بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے تاکہ (لوگو!)تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور دل و جان سے رسول کی مدد اور اس کی تعظیم و توقیر کرو۔" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا یؤمن أحدكم حتى أكون أحب إلیه من والده وولده والناس أجمعین» [2] "تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک ایماندار نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اس کی اولاد،والدین اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔" نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق یہ ہیں کہ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی عزت افزائی،آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا احترام اور آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تعظیم کی
Flag Counter