Maktaba Wahhabi

96 - 512
شیخ عبدالکریم زیدان نے بیان کیا ہے کہ اصل قاعدہ واصول یہ ہے کہ امور عام میں غیر مسلم سے مدد نہ لی جائے لیکن اس اصول میں کچھ استثناء ات متعین شروط کے ساتھ حاصل ہیں، وہ یہ کہ: ۱۔ اس استعانت سے مصلحت متحقق یا راجح ہو۔ ۲۔ اس استعانت سے دعوت اسلامی اور اس کے معانی کو نقصان نہ پہنچے۔ ۳۔ جس سے مدد لی جا رہی ہے اس پر کامل اعتماد ہو۔ ۴۔ مسلمانوں کے اندر اس سے کوئی شبہ نہ پیدا ہو۔ ۵۔ اس استعانت کی حقیقی معنی میں ضرورت ہو۔ اگر یہ شرائط نہ پائی جائیں تو غیر مسلم سے استعانت جائز نہیں۔[1] ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی اولاد کو اسلام کی دعوت دی اور اللہ کے فضل وکرم سے اس سلسلہ میں آپ کو بڑی کامیابی ملی اور اپنے خاندان کو اسلام کی خدمت اور ہجرت کو کامیاب بنانے میں لگا دیا۔ چنانچہ ہجرت کے منصوبہ کی عملی تنفیذ کے لیے اپنی اولاد کے درمیان مختلف اہم ڈیوٹیاں تقسیم کیں: عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ عنہما کا کردار: انہوں نے دشمن کی نقل وحرکت کے انکشاف اور سچی مخبری کا کردار ادا کیا۔ آپ کے والد نے آپ کو محبت دین اور اس کی نصرت وتائید، پوری بصیرت، روشن ذہانت اور کامل فطانت کے ساتھ کرنے کی تربیت دی تھی، اس سے تربیت کے سلسلہ میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اہتمام کامل کا پتہ چلتا ہے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے ہجرت سے متعلق جو ڈیوٹی لگائی تھی اس کو بہترین طریقہ سے انجام دیا۔ بایں طور کہ مکہ والوں کی مختلف مجلسوں اور محفلوں میں شریک ہوتے، ان کی باتوں کو غور سے سنتے اور شام کو غار میں پہنچ کر رسول اللہؐ اور اپنے والد کو ان تمام باتوں سے مطلع کرتے جو مکہ والوں کے ذہنوں میں گردش کرتی تھیں اور جن کی تدبیر میں وہ لگے ہوتے تھے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنی ذمہ داری اس خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کی کہ کسی کو آپ پر ذرا بھی شک نہ ہوا۔ غار کے پاس پہرا دیتے ہوئے رات گذارتے اور جب صبح قریب ہوتی تومکہ پہنچ جاتے۔ کوئی اس کو محسوس نہ کر سکا۔[2] عائشہ واسماء رضی اللہ عنہما کا کردار: صحیح تربیت کے نتیجے میں ان دونوں کا عظیم کردار سامنے آیا، بایں طور کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کی رات ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لائے، تو دونوں نے کھانا تیار کیا، عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ((فجہزناہما)) ہم نے آپ دونوں یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے توشہ تیار کیا اور اس کو تھیلے میں رکھا اور اسماء نے اپنا
Flag Counter