خالد رضی اللہ عنہ کا حج، شام کی طرف ان کو روانہ ہونے کا صدیقی فرمان اور عراق میں اسلامی فوج کی قیادت مثنیٰ بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں ۱۲ ہجری میں خالد رضی اللہ عنہ کا حج اور شام کی طرف ان کو روانہ ہونے کا صدیقی فرمان: خالد رضی اللہ عنہ نے فراض میں دس دن قیام کیا، پھر ۲۵ذوالقعدہ ۱۲ ہجری کو لشکر کو حیرہ کی طرف کوچ کرنے کا حکم دے دیا۔ عاصم بن عمرو کو مقدمہ میں چلنے کا حکم دیا اور شجرہ بن الاعز کو ساقہ میں رکھا اور ظاہر یہ کیا کہ وہ ساقہ کے ساتھ چل رہے ہیں لیکن انتہائی رازدارانہ طریقہ سے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ حج کے لیے مسجد حرام کی طرف روانہ ہو گئے اور مکہ جانے کے لیے غیر معروف راستہ اختیار کیا، جس پر کبھی چلا نہیں گیا تھا۔ اس سلسلہ میں آپ کو ایسے حالات پیش آئے جیسے کسی کو کبھی پیش نہیں آئے تھے۔ آپ کنارے کنارے چل رہے تھے، یہاں تک کہ مکہ پہنچ گئے اور اس سال ۱۲ ہجری کا حج آپ کو مل گیا اور پھر حج سے واپس ہو کر فوج کے حیرہ پہنچنے سے قبل اس سے جا ملے۔ اس کی خبر ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نہ ہو سکی لیکن جب حجاج واپس ہوئے تو ان کے ذریعہ سے خبر ملی، فوج کا ساتھ چھوڑنے کی وجہ سے ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خالد رضی اللہ عنہ پر عتاب کرتے ہوئے خط تحریر کیا[1] اور آپ کو شام جانے کا حکم دیا۔ اس خط میں آپ نے لکھا: ’’تم یرموک میں اسلامی فوج سے جا ملو، وہ پھنسے ہوئے ہیں۔ خبردار! جیسا تم نے کیا ہے دوبارہ نہ کرنا، اور اللہ کے فضل سے وہ تمہاری طرح نہیں گھرے ہیں اور ان مشکلات سے تمہاری طرح کوئی نہیں نمٹ سکتا ہے۔ اے ابو سلیمان! اخلاص اور نصیب مبارک ہو، اپنی ذمہ داری پوری کرو، اللہ تمہارے لیے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ خود پسندی تمہیں لاحق نہ ہو، ایسی صورت میں تم کو نقصان اور رسوائی ہو گی۔ خبردار! تم اپنے کسی عمل کی وجہ سے احسان نہ جتلاؤ، حقیقت میں اللہ ہی احسان کرنے والا ہے اور وہی بدلہ دینے والا ہے۔‘‘[2] ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اس خط سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کامیاب قائدین کا کس قدر خیال رکھتے تھے، انہیں مشوروں اور نصیحتوں سے نوازتے تھے، جس سے انہیں بفضلہ تعالیٰ کامیابی وکامرانی حاصل ہوتی تھی۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ سیف اللہ خالد رضی اللہ عنہ کو حکم دے رہے ہیں کہ وہ عراق کو چھوڑ کر شام کا رخ کریں۔ شاید اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھوں وہاں فتح سے نوازے۔ اس بات کی نصیحت کرتے ہیں کہ وہ جو بغیر خلیفہ کی اجازت کے حج کے لیے روانہ ہو گئے تھے ایسی حرکت |
Book Name | سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | شمیم احمد خلییل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |