Maktaba Wahhabi

120 - 247
ذیل میں پانچ نصوص ملاحظہ فرمائیے: ۱: {کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ}[1] [ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور روزِ قیامت تمہیں [تمہارے اعمال کا] پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔] ۲: {کُلُّ شَیْئٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجْہَہٗ لَہُ الْحُکْمُ وَ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ}[2] [ان کے چہرے کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔ ان ہی کے لیے حکمرانی ہے اور ان ہی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔] ۳: {کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ}[3] [ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے، پھر تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔] ۴: {کُلُّ مَنْ عَلَیْہَا فَانٍ۔ وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِِکْرَامِ}[4] [ہر چیز جو اس (یعنی زمین) پر ہے، فنا ہونے والی ہے اور آپ کے رب کا چہرہ باقی رہے گا، جو جلال اور عزت والا ہے۔] ۵: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے: ’’أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُوْلُ: ’’بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: ’’ أَعُوْذُ بِعِزَّتِکَ الَّذِيْ لَآ إِلٰہَ إِلَّآ أَنْتَ ، الَّذِيْ لَا یَمُوْتُ، وَالْجِنُّ وَالْاِنْسُ یَمُوْتُوْنَ۔‘‘ [5]
Flag Counter