Maktaba Wahhabi

50 - 247
سبحان اللہ! یہ عمل کس قدر آسان ہے، اور اس کا ثواب کتنا عظیم ہے! کیا کسی انسان کے وہم و خیال میں بھی اس سے اعلیٰ اور افضل ثواب کا تصور آسکتا ہے؟ رب کعبہ کی قسم! جنت میں داخل ہونا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ {فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ وَ مَا الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ}[1] [پس جو شخص آگ سے ہٹایا گیا، اور جنت میں داخل کیا گیا، اس نے مراد پائی، اور دنیا کی زندگی تو دغا کی پونجی ہے اور کچھ نہیں۔] خلاصۂ کلام یہ ہے ، کہ نعمتوں والی جنتوں میں داخلے کے خواہش مند ، ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کا اہتمام کریں۔ کہیں ایسا نہ ہو ، کہ شیطان انہیں اس عظیم خیر سے محروم کردے۔ 
Flag Counter