Maktaba Wahhabi

29 - 247
-۲- آیت الکرسی میں اسمِ اعظم اللہ عزوجل کے بہت سے پیارے نام ہیں، جن کے ساتھ انہیں پکارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہی بابرکت ناموں میں سے ایک اسمِ اعظم (سب سے بڑا نام) ہے، کہ جب اُن کے حضور اُس کے ساتھ سوال پیش کیا جائے، تو وہ عطا فرماتے ہیں۔ اُس کے ساتھ فریاد کی جائے، تو وہ دعا شرفِ قبولیت پاتی ہے۔ وہ اسمِ اعظم قرآن کریم کی متعدد آیات میں موجود ہے، انہی میں سے ایک آیت الکرسی ہے۔ دلیل: امام حاکم نے قاسم بن عبد الرحمن سے، اور انہوں نے ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ اسْمَ اللّٰہِ الْأَعْظَمَ لَفِيْ ثَلَاثِ سُوَرٍ فِيْ الْقُرْآنِ : فِيْ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ، وَآلِ عِمْرَانَ، وَطٰہٰ۔‘‘ فَالْتَمَسْتُہَا، فَوَجَدْتُّ فِيْ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ: اَیَۃَ الْکُرْسِيِّ: {اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ}، وَفِيْ سُوْرَۃِ آلِ عِمْرَانَ: {الٓمَّٓ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ} وَفِيْ سُوْرَۃِ طٰہٰ: {وَ عَنَتِ الْوُجُوْہُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِ}‘‘[1]
Flag Counter