Maktaba Wahhabi

48 - 247
’’جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا کوئی چیز نہیں روکتی۔‘‘ شرحِ حدیث: علامہ طیبی کا بیان: ’’لَمْ یَمْنَعْہُ مِنْ دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ إِلَّا الْمَوْتُ، أَيْ: اَلْمَوْتُ حَاجِزٌ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ، فَإِذَا تَحَقَّقَ وَانْقَضٰی حَصَلَ دُخُوْلُہٗ۔‘‘[1] ’’اس کے اور جنت کے داخلے کے درمیان صرف موت رکاوٹ ہوتی ہے۔پس جب وہ آجائے اور وہ فوت ہو جائے، تو اس کا جنت میں داخلہ ہوجاتا ہے۔‘‘ ملا علی قاری کا بیان: انہوں نے اس کا ایک اور معنٰی بیان کیا ہے: ’’أَيْ أَ نَّہٗ لَا یَمْنَعُ مِنْ دُخُوْلِ الْجَنَّۃِ شَيْئٌ مِنَ الْأَشْیَآئِ اَلْبَتَّۃَ، فَإِنَّ الْمَوْتَ لَیْسَ بِمَانِعٍ مِنْ دَخُوْلِ الْجَنَّۃِ، بَلْ قَدْ یَکُوْنُ مُوْجِبَا لِدُخُوْلِہَا، فَہُوَ مِنْ قَبِیْلِ: وَلَا عَیْبَ فِیْہِمْ غَیْرَ أَنَّ سُیُوْفَہُمْ…البیت۔ وَہٰذَا لَیْسَ بِعَیْبٍ، فَلَا عَیْبَ فِیْہِمْ أَصْلًا، فَیُکُوْنُ مِنْ بَابِ تَأْکِیْدِ الْمَدْحِ بِمَا یُشْبِہُ الذَمُّ۔ وَمِنْہُ قَوْلُہٗ تَعَالٰی: {وَمَا نَقَمُوْا مِنْہُمْ} أَيْ: مَا کَرِہُوْا وَعَابُوْا {اِِلَّا اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ}۔‘‘[2] ’’ یعنی جنت میں داخل ہونے میں بلاشک و شبہ قطعاً کوئی چیز حائل نہیں
Flag Counter