Maktaba Wahhabi

182 - 247
ہے۔ اس کے یہاں استعمال سے یہ بات واضح ہوتی ہے، کہ ان کے دائرۂ علم میں ہر چیز ہے، خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی، اس کا تعلق اللہ تعالیٰ کے افعال سے ہو یا بندوں کے افعال سے۔[1] {وَ مَا خَلْفَہُمْ} میں اسم موصول [مَا] کا تکرار اللہ تعالیٰ کے علم کی جامعیت کی تاکید کے لیے ہے۔[2] ج: [اَیْدِیْہِمْ] اور [خَلْفَہُمْ] میں ضمیر [ھُمْ] کا مرجع[3]: اس ضمیر کے مرجع کے متعلق مفسرین کے متعدد اقوال میں سے تین درجِ ذیل ہیں: ۱: آسمانوں اور زمین میں جو کچھ موجود ہے، ان میں سے [عقل والوں] کے لیے یہ ضمیر ہے۔ قاضی ابن عطیہ لکھتے ہیں: ’’[اَیْدِیْہِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ] میں (موجود) دونوں (ضمیر [ہُمْ]) آسمانوں اور زمین میں موجود چیزوں میں سے عقل والوں کی طرف لوٹتی ہیں۔‘‘[4] [اس طرح جملے کا ترجمہ ہوگا: [وہ جانتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں عقل والی مخلوق کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے۔] ۲: ضمیر [ہُمْ] مخلوق کی طرف پلٹتی ہے۔ حافظ ابن جوزی نے تحریر کیا ہے:
Flag Counter