Maktaba Wahhabi

474 - 512
(۳) اہم دروس و عبر اور فوائد خلافت صدیقی میں خارجی سیاست کے نقوش: خلافت صدیقی نے اسلامی حکومت کے لیے خارجی سیاست کے اہداف متعین کیے۔ دوسری اقوام کے دلوں میں اسلامی حکومت کی ہیبت بٹھانا: سیاست صدیقی نے اس ہدف کو متعدد طریقہ سے حاصل کیا: ارتداد کي جنگ میں انتصار و کامیابي:… حروب ارتداد میں اللہ تعالیٰ کی نصرت وتائید سے امت مسلمہ کو جو کامیابی حاصل ہوئی اس سے ایک طرف فتنہ ارتداد دفن ہوا اور دوسری طرف اسلامی حکومت کو قوت و ثبات اور استحکام ملا۔ جب اس انتصار و کامیابی کی خبریں پڑوسی ممالک کو پہنچیں، خاص طور پر وہ ممالک جو اسلامی سلطنت کی خبروں پر کان لگائے ہوئے بیٹھے تھے، انہوں نے اسے اپنے لیے خطرہ محسوس کیا۔ روم وفارس کو اس وقت معاملات وحوادث کی معرفت پر قدرت حاصل تھی جب مرتدین کی تباہی اور مسلمانوں کی ثابت قدمی کی خبریں ان کو ملیں تو ان دونوں سپر طاقتوں نے محسوس کر لیا کہ اس نئی امت کی عمارت کو سازشوں کے ذریعہ سے ڈھایا نہیں جا سکتا ہے۔ یہ مشکلات اور آزمائشیں ان کے لیے معمولی ہیں۔ اسلامی سلطنت کی ہیبت کو ان کے دلوں میں بٹھانے میں ان فتوحات اور کامیابیوں کا اہم کردار رہا۔ لشکر اسامہ:… ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جو لشکر اسامہ کو اس کی مہم پر روانہ فرمایا، اس نے اسلامی سلطنت کی ہیبت کو لوگوں کے دلوں میں بٹھانے میں گہرا اثر چھوڑا۔ رومی اس لشکر سے متعلق آپس میں سوال شروع کرنے لگے جس نے ان سے جنگ کی اور پھر فتح ونصرت کے ساتھ اپنے دارالخلافہ واپس ہو گئے۔ ان کے دل ہیبت وخوف سے پر ہو گئے۔ یہاں تک کہ ہرقل نے دسیوں ہزار فوجی سرحد پر تعینات کر دئیے۔ یہ خبریں کسریٰ کو پہنچیں جس کی وجہ سے ان ممالک کے دلوں میں مسلمانوں کی ہیبت بیٹھ گئی۔[1] جہاد کو جاری رکھنا، جس کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسلامی دعوت کے تحفظ اور لوگوں تک اس کو پہنچانے کے لیے جہاد کو جاری رکھا، افواج تیار کیں اور دعوت دین کی نشر و اشاعت اور اس طاغوتی نظام کا تختہ الٹنے کے لیے (جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
Flag Counter