نام، نسب، کنیت، القاب، اوصاف، خاندان، دور جاہلیت کی زندگی نام، نسب، کنیت، القاب: آپ کا نام عبداللہ ہے، آپ کا نسب نامہ اس طرح ہے: عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب[1] بن لوی بن غالب القرشی التیمی۔[2] آپ کا سلسلہ نسب آٹھویں پشت میں مرہ بن کعب پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ آپ کی کنیت ابوبکر ہے۔ لفظ بَکْر بِکْر سے ہے، جس کے معنی نوجوان اونٹ کے ہوتے ہیں۔[3] عرب بچوں کا نام بکر رکھتے تھے، ایک عظیم قبیلے کے جد امجد کا نام بکر تھا۔[4] ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعدد القاب ہیں۔ یہ تمام القاب بلند مرتبت، علو منزلت اور خاندانی شرف پر دلالت کرتے ہیں۔ عتیق (آزاد): عتیق کا لقب آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا تھا، آپ نے فرمایا: (( انت عتیق اللہ من النار۔)) [5] ’’تم جہنم سے اللہ کے عتیق (آزاد کردہ) ہو۔‘‘ اس کے بعد آپ کا نام عتیق پڑ گیا۔ اور ایک روایت میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر |
Book Name | سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | شمیم احمد خلییل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |