’’ان دونوں کے والد صحابہ کرام میں سب سے افضل ہیں، کیا خوب دونوں باپ ہیں اور کیا خوب دونوں بیٹیاں ہیں۔‘‘ وہما وزیراہ اللذان ہما ہما لفضائل الاعمال مُستَبِقان ’’یہ دونوں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وزیر ہیں، جن کا مقام مت پوچھیے، فضائل اعمال میں دونوں سبقت لے جانے والے ہیں۔‘‘ وہما لاحمد نظرہ وسمعہ وبقربہ فی القبر مُضْطَجِعان ’’یہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کان اور آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور قبر میں بھی آپ کے قریب لیٹے ہوئے ہیں۔‘‘ کانا علی الاسلام اشفق اہلہ وہما لدین محمد جَبَلان ’’دونوں اسلام پر سب سے زیادہ شفیق ومہربان تھے اور دین محمدی کے لیے وہ پہاڑ تھے۔‘‘ اصفاہما اقواہما اخشاہما اتقاہما فی السر والإعلان ’’ان دونوں میں سب سے باصفا، قوی ترین اور ظاہر و باطن میں سب سے بڑھ کر خشیت وتقویٰ کے پیکر۔‘‘ أسناہما أزکاہما أعلاہما أوفاہما فی الوزن والرُّجحان ’’اور ان دونوں میں سب سے افضل، پاک باز، بلند ترین، میزان میں سب سے بھاری۔‘‘ صدیق احمد صاحب الغار الذی ہو فی المغارۃ والنبی اثنان ’’احمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرنے والے یار غار ہیں جب وہ اور نبی دونوں غار میں تھے۔‘‘ |
Book Name | سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | شمیم احمد خلییل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |