Maktaba Wahhabi

503 - 512
میں نہیں ملتی۔ میں اس کتاب کو ابوعبداللہ محمد عبداللہ قحطانی اَندلسی کے ان اشعار پر ختم کرتا ہوں: قُلْ اِنَّ خَیْرَ الْاَنْبِیَائِ مُحَمَّدٌ وَأجلُّ مَنْ یَّمْشِی علی الکُثبانِ ’’کہو! انبیاء میں سب سے بہتر اور روئے زمین پر چلنے والوں میں سب سے عظیم محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔‘‘ وأجلُّ صَحْبِ الرُّسْل صَحْبُ مُحَمَّدٍ وکان افضل صَحْبِہ العُمَرَان ’’انبیاء کے ساتھیوں میں سب سے عظیم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ہیں اور صحابہ میں سب سے افضل ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما ہیں۔‘‘ رَجُلانِ قد خُلقَا لِنَصْرِ محمدٍ بدمی ونَفْسِی ذانک الرجلان ’’ان دونوں پر میں جان و دل سے قربان جاؤں یہ دونوں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت وتائید کے لیے پیدا کیے گئے تھے۔‘‘ فہما اللذان تظاہرا لنبینا فی نصرہ وہما لہ صِہْران ’’ان دونوں نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں بھرپور حصہ لیا اور دونوں آپ کے سسر تھے۔‘‘ بنتاہُما أسنی نساء نبینا وہما لہ بالوحی صاحبتان ’’ان دونوں کی بیٹیاں ہمارے نبی کی افضل ترین بیویوں میں سے ہیں اور ان دونوں کے نبی کی بیویاں ہونے پر وحی شاہد ہے۔‘‘ أبواہُما أسْنی صحابۃِ احمد یا حبَّذا الابوان والبِنتان
Flag Counter