Maktaba Wahhabi

380 - 512
غلبہ وتمکین سے ہمکنار لوگوں کے اوصاف:… اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّـهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ۚذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّـهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّـهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (المائدۃ: ۵۴) ’’اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے تو اللہ تعالیٰ بہت جلد ایسی قوم کو لائے گا، جو اللہ کی محبوب ہو گی اور وہ بھی اللہ سے محبت رکھتی ہو گی، وہ نرم دل ہوں گے مسلمانوں پر، اور سخت اور تیز ہوں گے کفار پر، اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا بھی نہ کریں گے۔ یہ ہے اللہ تعالیٰ کا فضل، جسے چاہے دے، اللہ تعالیٰ بڑی وسعت والا اور زبردست علم والا ہے۔‘‘ اس آیت کریمہ میں یہ مذکورہ صفات سب سے پہلے ابوبکر رضی اللہ عنہ اور آپ کے لشکر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر صادق آتی ہیں جنہوں نے مرتدین سے قتال کیا چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کامل ترین صفات اور اعلیٰ ترین نیکی کے جذبات سے متصف قرار دے کر ان کی مدح کی۔[1] وہ صفات یہ ہیں: ۱… {یُّحِبُّہُمْ وَیُحِبُّوْنَہٗٓ} (وہ اللہ کے محبوب اور اللہ ان کا محبوب): اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف منسوب محبت کے سلسلہ میں سلف کا مذہب یہ ہے کہ یہ بغیر کسی تاویل اور تعیین کیفیت کے اللہ کے لیے ثابت ہے اور خالق ومخلوق کے درمیان اس کے خصائص میں کوئی مشارکت نہیں ہے۔[2] اللہ عزوجل نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کی کیونکہ انہوں نے اس کے دین کی خاطر قربانیاں پیش کیں اور جس چیز کو اللہ نے ان پر فرض نہیں کیا اسے اللہ کا تقرب جانتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں نفلی طور سے انجام دیا اور مندوبات ومستحبات کی ادائیگی کا فرض کی طرح اہتمام کیا۔[3] یہ لوگ صبر، تقویٰ اور احسان جیسے اخلاق فاضلہ سے متصف رہے جن سے اپنی محبت کا اللہ تعالیٰ نے اعلان کیا ہے۔ ارشاد الٰہی ہے: الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّـهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (آل عمران: ۱۳۴) ’’جو لوگ آسانی میں اور سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستہ میں خرچ کرتے ہیں، غصہ پینے والے اور
Flag Counter