سیّدناحسین رضی اللہ عنہ امیر المومنین حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے دَور میں
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔ ۱۵ رمضان المبارک ۳ ہجری یکم اپریل ۶۲۵ء کو مدینہ طیبہ میں پیدا ہوئے … ان کی پیدائش پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام مسلمانوں کو نہایت خوشی ہوئی۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت سے ان کے کان میں اذان کہی اور کھجور چبا کر گھٹی دی۔ اس طرح سب سے پہلی خوراک جو ان کے جسم میں داخل ہوئی وہ ان کے نانا محترم سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب دہن تھا۔ گویا اس کے ساتھ ہی ان کو حلم بردباری اور حکمت عطا کی گئی۔
ان کا نسب نامہ نہایت اعلی اور پاکیزہ ہے یہ قریشی اور ہاشمی سردار تھے ان کے والد سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ امیر المومنین عشرہ مبشرہ میں سے اور بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے تھے۔ دادا ابو طالب مکہ مکرمہ کی باوقار شخصیت اور سردار تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کی محبت کسی سے مخفی نہیں ہے۔ ہر چند کہ انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا مگر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قدم قدم پر ساتھ دیا اور مشکل ترین وقت میں اپنے بھتیجے کا بھرپور دفاع کیا۔ آپ رضی اللہ عنہ کے پردادا عبدالمطلب بنو ہاشم کے قائد و سربراہ اور سردار تھے۔ ان کی قیادت اور سیادت سے کون انکار کر سکتا ہے۔
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ شکل و صورت میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے تھے۔ نہایت خوبصورت اور حسن و جمال میں یکتا تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہونٹوں کو چوما کرتے تھے۔ ایک مرتبہ خلیفہ اول صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے نماز عصر پڑھائی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ چلتے چلتے باہر نکل گئے۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے انہیں کندھے پر اٹھا لیا اور فرمانے لگے۔ ارے دیکھو تو اس بچے کی شکل و شباہت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتی جلتی ہے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ نہیں ملتی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ سن کر مسکرا دئیے۔
قارئین کرام! ذرا قلم پکڑیں اور کاغذ پر لکھنا شروع کریں کہ کائنات میں کوئی ایسی شخصیت ہے جس کے والد والدہ، نانا نانی، ماموں خالہ، پھوپھی چچا، سب کے سب اکرم الناس یعنی معزز ترین شخصیات ہوں ۔ ان کی والدہ سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا خاتون جنت، والد گرامی سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ، نانا سید ولد آدم محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، نانی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا جنہوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی ساری
|