Maktaba Wahhabi

449 - 441
غشی طاری ہو گئی اور اسی حالت میں وہ وفات پا گئیں ۔انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی فرمائش پر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی سوتیلی والدہ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا اور بھائی سیدنا زید بن عمر رحمہ اللہ کا جنازہ پڑھایا۔ عظیم ماں اور عظیم بیٹے کو ایک ہی وقت میں سپرد خاک کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی قبروں پر اپنی رحمت کی بارش برسائے۔ آمین سیدنا محسن بن علی رضی اللہ عنہما فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کے تیسرے پھول شادی کے تین چار سال بعد سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے آنگن میں تیسرا پھول کھلا جس سے گھر میں خوب رونق ہوئی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کا نام حرب رکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لائے اور فرمایا مجھے میرا بیٹا دکھاؤ اور دریافت فرمایا کہ تم نے اس کا نام کیا رکھا ہے؟ عرض کی کہ حرب۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں یہ محسن ہے۔ سیدنا محسن بن علی رضی اللہ عنہ بچپن میں ہی وفات پا گئے تھے۔ معتبر اور مستند کتب تاریخ میں ان کے تفصیلی حالات نہیں ملتے۔
Flag Counter