’’أسماء الصحابۃ الرواۃ‘‘ میں لکھا ہے کہ: ان سے ۷۶ حدیثیں مروی ہیں ، اور اس کتاب کے محقق نے حاشیہ میں کحالہ کی بات سے ان کی کتاب ’’أعلام النساء‘‘ سے نقل کیا ہے کہ انہوں ہے کہا: مطالع الانوار میں ہے کہ میمونہ بنت حارث نے ۷۷ حدیثیں روایت کی ہیں ، الکمال فی معرفۃ الرجال میں ہے کہ انہوں نے ۴۶ حدیثیں روایت کی ہیں ، دارالکتب الظاہرۃ کے شعبہ مخطوطات میں اندراج نمبر ۳۲ کے مجموعے میں ہے کہ انہوں نے ۷۹ حدیثیں روایت کی ہیں ۔ [1]
۴۔ ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا :
أسماء الصحابۃ الرواۃ میں ہے کہ انہوں نے ۶۵ حدیثیں روایت کی ہے، ابن الجوزی نے ’’تلقیح فہوم أہل الأثر‘‘ میں یہی تعداد بتائی ہے۔ [2]
یہی تعداد علامہ ذہبی نے بھی بیان کی ہے: ان کی مسند میں ۶۵ حدیثیں ہیں ۔ [3]
دو روایتیں متفق علیہ ہیں اور ان کے علاو ایک روایت مسلم نے نقل کی ہے۔
۵۔ سیّدہ حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما :
ابن حزم نے ’’أسماء الصحابۃ الرواۃ‘‘ میں لکھا ہے کہ ان سے ۶۰ حدیثیں مروی ہیں ، ابن جوزی نے بھی ’’تلقیح فہوم أہل الأثر‘‘ میں یہی تعداد بتائی ہے۔ [4]
علامہ ذہبی نے کہا ہے: بقی بن مخلد کی کتاب میں حفصہ کی مسند میں ساٹھ حدیثیں ہیں ۔ [5]
چار حدیثیں متفق علیہ ہیں اور امام مسلم نے ان کے علاوہ الگ سے چھ حدیثیں نقل کی ہیں ۔
شیخ عرفان عشا نے لکھا ہے: امام احمد نے مسند میں ان سے ۴۴ حدیثیں نقل کی ہیں ، ابتدا (۲۶۴۸۵) سے ہوتی ہے اور انتہا (۲۶۵۲۹/ ۱۰) پر ہوتی ہے۔ [6]
۶۔ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا :
ابن حزم [7] اور ابن جوزی [8] نے لکھا ہے کہ ان سے گیارہ حدیثیں مروی ہیں ۔ جو (۲۶۸۱۳/۱۰) سے شروع ہوتی ہیں اور (۲۷۴۸۳۔ ۲۷۴۸۶/ ۱۰) پر ختم ہوتی ہیں ۔
|