Maktaba Wahhabi

339 - 441
نوحہ خوانی کی حرمت: ہم قارئین پر یہ امر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ حسینی شعائر کے نام پر سیاہ لباس پہننا، سینہ کوبی کرنا زنجیر زنی کرنا، سیاہ پرچم اٹھانا وغیرہ جو کچھ بھی کیا جاتا ہے جن کے جواز کا یہ شیعہ علماء فتویٰ دیتے ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب امور کو حرام قرار دیا ہے۔ جبکہ خود شیعہ حضرات کے قدیم مآخذ میں ائمہ اہل بیت کرام کے حوالے سے بھی ان امور کو حرام کہا گیا ہے۔ اثنا عشری شیوخ اس کی حرمت کو تسلیم کرتے ہیں ۔ چنانچہ شیعہ کے شیخ محمد بن علی بن حسین بن بابویہ القمی الملقب بہ الصدوق کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ ہیں : ’’نوحہ کرنا جاہلیت کا فعل ہے۔‘‘[1] یہی الفاظ محمد باقر المجلسی نے بھی نقل کیے ہیں ۔‘‘[2] معلوم ہوا کہ شیعہ حضرات صدیوں سے نسل در نسل جو نوحہ خوانی کرتے آ رہے ہیں وہ سراسر جاہلیت ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہے۔ نوحہ ان مبغوض اور ملعون آوازوں میں سے ایک آواز ہے جس سے اللہ اور اس کے رسول کو بغض ہے جیسا کہ شیعہ علماء علامہ مجلسی، نوری، بروجردی وغیرہ نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’دو آوازیں ملعون ہیں جن سے اللہ کو بغض ہے، ایک مصیبت کے وقت نوحہ کرنا اور ایک گانے کی آواز۔‘‘[3] شیعہ علماء نے ایسی جگہوں میں جانے سے منع کیا ہے جہاں یہ دو ملعون آوازیں ہوں ۔ جو روایات ان حسینی شعائر میں حاضر ہونے سے منع کرتی ہیں ان میں سے ایک امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کا وہ خط ہے جو انہوں نے رفاعہ بن شداد کو لکھا تھا کہ ’’اپنے زیر ولایت علاقہ میں کسی میت پر نوحہ کرنے سے بچنا۔‘‘[4]
Flag Counter