سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی ازواج و اولاد
سیدنا امام الشہداء رضی اللہ عنہ کی یہ سیرت نامکمل رہے گی اگر اس میں آپ رضی اللہ عنہ کی ازواج و اولاد کا ذکر نہ کیا جائے۔ حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے کئی نکاح کیے۔ جن کا ثبوت مل سکا ہے وہ یہ ہیں :
۱۔ رباب کلبیہ بنت امرأ القیس:
ان کے والد عیسائی تھے۔ جو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہد میں مسلمان ہوئے، رباب کے بطن سے حضرت عبداللہ اور حضرت سکینہ پیدا ہوئیں ۔
۲۔ لیلیٰ بنت ابی مرہ:
یہ علی اصغر کی والدہ تھیں ۔ وہ علی اصغر جنہوں نے چھ ماہ کی عمر میں کربلا میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں میں شہادت پائی۔
۳۔ ام اسحاق بنت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ :
یہ امام حسن رضی اللہ عنہ کی بیوہ تھیں ۔ ان سے فاطمہ صغریٰ پیدا ہوئیں ۔
۴۔ شہر بانو یا شاہِ زنان:
فارسی الاصل تھیں ۔ امام علی زین العابدین کی والدہ یہی تھیں اور علی اکبر بھی انہی کے بطن سے پیدا ہوئے۔
۵۔ عائشہ بنت خلیفہ:
ان کی اولاد ثابت نہیں ۔
۶۔ حفصہ بنت عبدالرحمن:
یہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پوتی تھیں ۔ بیوہ ہو کر حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں ۔ اولاد کا ثبوت نہیں ۔
۷۔ عاتکہ بنت زید بن عمرو:
یہ کئی بار بیوہ ہو کر بعد میں آپ رضی اللہ عنہ کے عقد میں آئیں ، ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔
|