وضاحت:
۱۔ بیک وقت زیادہ سے زیادہ ۹ ازواج مطہرات حرم میں رہیں ۔
۲۔ ۵ ہجری میں حضرت ریحانہ رضی اللہ عنہا بنت شمعون بطور لونڈی حرم نبوی میں شامل ہوئیں ۔
۳۔ ۶ ہجری کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کو بطور لونڈی اپنے حرم میں شامل فرمایا۔
ذریت طاہر
بیٹے:
۱۔ حضرت قاسم رضی اللہ عنہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی وفات پائی۔
۲۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ طیب و طاہر، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی وفات پائی۔
۳۔ حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ ، حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے اور بچپن ہی میں وفات پائی۔
وضاحت: طیب و طاہر دونوں حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے لقب ہیں ۔
بیٹیاں :
۱۔ حضرت زینب رضی اللہ عنہا حضرت ابو العاص رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں ۔
۲۔ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں ۔
۳۔ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں ۔
۴۔ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں ۔
نواسے نواسیاں :
٭ حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے:
۱۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ
۲۔ لڑکا، نام معلوم نہیں ۔
۳۔ اور حضرت امامہ رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں ۔
٭ حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا سے:
۱۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔
٭ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔
|