Maktaba Wahhabi

405 - 441
(۵)… زینب بنت خزیمہ بن عبداللہ بن عمرو بن عبد مناف بن ہلال بن عامر بن صعصعہ ہلالیہ، ان کو ام المساکین کہا جاتا ہے، کیونکہ وہ مسکینوں کو کھانا کھلایا کرتی تھیں اور ان پر صدقہ کیا کرتی تھیں ، ان کے شوہر عبداللہ بن جحش جنگِ احد میں شہید ہو گئے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے شوہر کی وفات کے بعد ان سے شادی کی، حفصہ کے بعد زینب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی بنیں ، آپ کے ساتھ صرف دو یا تین مہینے رہیں ، پھر ان کا انتقال ۴ ہجری کو ہوا، ان کے الگ سے مناقب اور فضائل نہیں ملتے تھے، لیکن ازواجِ مطہرات کے حق میں جو عام فضائل وارد ہوئے ہیں ان میں حضرت زینب بھی شامل ہیں جو ان کی افضلیت کے لیے کافی ہیں ، اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، یہ خصوصیت صرف ان ہی کو حاصل ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں حضرت خدیجہ اور ان کے علاوہ کسی اور بیوی کی وفات نہیں ہوئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی کی نمازِ جنازہ پڑھنا اس کے حق میں رحمت ہے۔ (۶)… ام سلمہ ہند بنت ابو امیہ: (حذیفہ) مخزومیہ قرشیہ، ان کے والد کا لقب ’’زاد الرکب‘‘ تھا کیونکہ وہ بڑے سخی تھے، اور آپ کے ساتھ سفر کرنے والا اپنے ساتھ توشہ نہیں لیتا تھا، ان کی ماں کا نام عاتکہ بنت عامر کنانیہ ہے جن کا تعلق بنو فراس سے ہے۔ ان کے شوہر اور چچا زاد بھائی ابو سلمہ بن عبدالاسد کے انتقال کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی ساتھ شادی کی، [1] انہوں نے ابو سلمہ کے ساتھ حبشہ ہجرت کی پھر مدینہ بھی ساتھ میں ہجرت کی، کہا جاتا ہے کہ یہ پہلی مسافر عورت ہیں جو مدینہ میں داخل ہوئی، وہ بہت ہی خوبصورت اور شریف النسب عورت تھیں ، راجح قول کے مطابق ازواجِ مطہرات میں سب سے اخیر میں ۶۱ ہجری کو ان کی وفات ہوئی۔ ام سلمہ کے فضائل و مناقب: ۱۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کی اور ان کے حق میں دعا کی، امام مسلم نے ام سلمہ سے روایت کیا ہے… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاطب بن ابی بلتعہ کو میرے پاس اپنا پیغام دے کر بھیجا تو میں نے کہا: میری ایک بچی ہے اور میں بڑی با غیرت عورت ہوں ۔ آپ نے فرمایا: اس کی بچی کے بارے میں ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ بچی کو اس سے بے نیاز کر دے، اور اللہ سے میں یہ دعا کرتا ہوں کہ اس کی غیرت کو ختم کر دے۔ [2] ۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ وہ جنتیوں میں سے ہے، امام احمد نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا
Flag Counter