Maktaba Wahhabi

120 - 441
پہلی فصل: سیّدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کا نام و نسب خاندان اور فضائل و مناقب بحث اوّل : … نام و نسب، جائے ولادت اور خاندان نام و نسب: سیّدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کا پورا نام یہ ہے: حسین بن علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب[1] -بن ہاشم- ان کا نام عمرو ہے -بن عبد مناف- ان کا نام مغیرہ ہے -بن قصی- ان کا نام زید ہے -بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ[2] بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔[3] آپ کی والدہ ماجدہ سیّدۃ النساء فاطمہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور والد ماجد امیر المومنین خلیفہ راشد سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں ۔ سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ ان کے دوسرے نورِ نظر تھے۔ جبکہ ان کے پہلے فرزند ارجمند سیّدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما ہیں ۔ تاریخ ولادت: رب تعالیٰ نے سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور سیّدہ فاطمہ بتول رضی اللہ عنہا ، جگر گوشۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چار اولادیں عطا فرمائی تھیں : ’’حسن، حسین، زینب الکبریٰ اور ام کلثوم الکبریٰ۔‘‘( رضی اللہ عنہم ) [4] سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ اپنے بڑے بھائی سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ کے بعد ۵ شعبان ۴ ہجری میں پیدا ہوئے۔[5] جبکہ سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ شعبان یا
Flag Counter