۲۔ سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا :
صحیح بخاری ’’باب مناقب فاطمۃ رضی اللہ عنہا ‘‘ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے: فاطمہ جنتی عورتوں کی سردار ہیں ۔‘‘[1]
۳۔ حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما :
امام ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو ارشاد فرمایا:
’’اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں ، تو بھی ان سے محبت فرما۔‘‘[2]
یہ حدیث حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کی فضیلت میں بالکل ظاہر ہے جو امت مسلمہ کو اس بات کی زبردست ترغیب دیتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان نواسوں سے محبت کی جائے، کیونکہ ان دونوں ہستیوں سے محبت کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’حسن اور حسین جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ۔‘‘[3]
اس حدیث میں حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کی دو عظیم منقبتیں مذکور ہیں ایک یہ کہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے جنتی ہونے کی بشارت دی ہے اور دوسرے اس بات کی شہادت دی ہے کہ حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما جنت کے نوجوانوں کے سردار بھی ہیں ۔
۴۔ علی بن حسین بن علی بن ابی طالب رحمہ اللہ :
یحییٰ بن سعد ان کے بارے میں کہتے ہیں :
’’علی سب سے افضل ہاشمی ہیں جن کو میں نے مدینہ میں دیکھا ہے۔‘‘[4]
|