Maktaba Wahhabi

226 - 441
٭ … اولاد عقیل رضی اللہ عنہ میں سے چار شہید ہوئے: جعفر، عبداللہ، عبدالرحمن اور عبداللہ بن مسلم بن عقیل اور ٭ … اولاد عبداللہ بن جعفر میں سے دو شہید ہوئے: عون اور محمد۔[1] یہ کل شمار بیس ہوئے اور سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ اور مسلم بن عقیل سمیت کل تعداد بائیس ہوئی۔ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ شہید ہونے والوں کا ذکر شیعی مصادر کی روشنی میں : امیر المومنین سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو حضرات خلفائے ثلاثہ سے اس قدر محبت تھی کہ آپ نے اپنی اولاد کے نام ان کے ناموں پر رکھے۔ میدانِ کربلا میں ان فرزندانِ علی رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی حسین رضی اللہ عنہ کے شانہ بشانہ قتال کیا اور آپ کے دست و بازو اور ڈھال بن کر لڑے، لیکن دیکھنے میں یہی آ رہا ہے کہ شیعہ حضرات جانتے بوجھتے ہوئے ان بزرگوں کے اسمائے گرامی کو اپنے خطبوں سے حذف کر دیتے ہیں حتیٰ کہ یہ لوگ اس بات پر غور کرنے کے لیے ہرگز بھی تیار نہیں کہ فرزندانِ علی رضی اللہ عنہ کا حضرات خلفائے راشدین کے بارے میں کیا عقیدہ اور عقیدت تھی۔ ذیل میں شیعی مآخذ سے سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ان بیٹوں کا ذکر کیا جاتا ہے جن کے نام خلفائے ثلاثہ کے ناموں پر ہیں : ٭ … ابوبکر بن علی بن ابی طالب: ان کا نام شیخ مفید،[2] علامہ طبرسی،[3] اربلی،[4] عباس قمی،[5] باقر شریف قرشی،[6] ہادی نجفی،[7] صادق مکی[8] اور ابن شہر آشوب[9] نے ذکر کیا ہے۔
Flag Counter