Maktaba Wahhabi

227 - 441
٭ … عمر بن علی بن ابی طالب: ان کا نام مفید،[1] طبرسی،[2] ابن شہر آشوب،[3] اربلی[4] اور نجفی[5] نے ذکر کیا ہے۔٭ … عثمان بن علی بن ابی طالب: ان کا نام محمد بن نعمان ملقب بہ مفید،[6] ابن شہر آشوب،[7] طبرسی،[8] اربلی،[9] قمی،[10] قرشی، [11]ہادی نجفی [12]اور صادق مکی [13]نے ذکر کیا ہے۔خلفائے ثلاثہ رضی اللہ عنہم کے ناموں پر سیّدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے بیٹوں کے نام جن کا ذکر شیعی مآخذ میں ہے:٭ … ابوبکر بن حسن بن علی بن ابی طالب: ان کا نام مفید، [14]طبرسی، [15]اربلی،[16] قمی، [17]قرشی،[18] ہادی نجفی[19] اور صادق مکی[20] نے ذکر کیا ہے۔ ٭ … عمر بن حسن بن علی بن ابی طالب: ان کا نام مفید،[21] طبرسی[22] اور صادق مکی [23]نے ذکر کیا ہے۔شیعہ مصادر و مآخذ اس بات کو ببانگ دہل بیان کرتے ہیں یہ مقدس ہستیاں میدان کربلا میں سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ سرخروئے شہادت ہوئی تھیں ۔ اللہ کی ان پر ،ان کے پاکیزہ آباء و اجداد پر اپنی خاص رحمت اور مغفرت ہو۔ شیعی مآخذ سے ان ناموں کا حوالہ دینے سے مقصود یہ ہے کہ ایک انصاف پرور اور معتدل شیعہ یہ بات بخوبی جان لے کہ اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کو حضرات خلفائے راشدینثلاثہ سے کس قدر محبت اور عقیدت تھی۔
Flag Counter