Maktaba Wahhabi

421 - 441
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں کے معاشرتی حالات نام زوجہ معاشرتي حالات شادي کے اسباب خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا ابو ہالہ تمیمی اور عتیق مخزومی کی بیوہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی چار اولاد ہیں ۔ انہوں نے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شادی کا پیغام بھیجا، تو آپ نے ان کے بلند اخلاق کی وجہ سے رشتہ کو قبول کیا۔ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سکران بن عمرو کی بیوہ، ان سے سودہ کی پانچ اولاد ہیں ۔ ان کا شمار مومنات اور مہاجرات میں ہوتا ہے، نبی کو اندیشہ ہوا کہ اگر ان کو واپس کر دیا جائے گا تو گھر والے ان کو ستائیں گے۔ عائشہ بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا باکرہ اپنے سب سے افضل دوست کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے اور عرب کے اس رواج کو توڑنے کے لیے شادی کی کہ جن کے ساتھ وہ مواخات کرتے تھے ان کے محارم کے ساتھ نکاح کو حرام قرار دیتے تھے، کیونکہ نسبی بھائی کی طرح اس کو بھی بھائی مانتے تھے۔ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا خنیس بن حذافہ رضی اللہ عنہ کی بیوہ بدری شہید کی بیوی اور صابرہ عورت، انہوں نے دین کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، جس کا بہتر بدلہ دینے کے لیے آپ نے ان کے ساتھ شادی کی۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا عبیدہ بن حارث کی بیوہ اور طفیل بن حارث کی مطلقہ چار یتیم بچوں کی ماں تھی جن کے شوہر جنگ میں شہید ہو گئے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کریں ۔ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا زید بن حارثہ نے ان کو طلاق دی منہ بولے بیٹے کے مسئلہ کو ختم کرنے کے لیے اللہ نے اپنے نبی کو ان کے ساتھ شادی کرنے کا حکم دیا۔
Flag Counter