Maktaba Wahhabi

422 - 441
جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا مسافع بن صفوان کی بیوہ بنو مصطلق کے سردار کی بیٹی، ان کی شادی کی وجہ سے بنو مصطلق کے قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اور ان کے والد اور قوم نے اسلام قبول کیا۔ ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا عبیداللہ بن جحش کی بیوہ حبشہ میں مرتد ہونے کے بعد ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا، وہ حیران ہو گئیں کہ اب کہاں جائیں ، چنانچہ آپ نے ان کے ساتھ شادی کی۔ صفیہ بنت حي رضی اللہ عنہا سلام بن مشکم اور کنانہ بن ربیع کی بیوہ یہ خیبر میں قید ہوئی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد کیا اور ان کے ساتھ شادی کی۔ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا رہم بن عبدالعزی اور مسعود ثقفی کی بیوی ان کے ساتھ شادی کا مقصد قبیلوں کے درمیان قربت پیدا کرنا ہے، کیونکہ ان کی رشتہ داری بنو ہاشم اور بنو مخزوم میں پھیلی ہوئی تھی۔
Flag Counter