کثرتِ روایتِ حدیث کے اعتبار سے
امہات المومنین کی ترتیب [1]
۱۔ صدیقہ بنت صدیق رضی اللہ عنہا :
ان سے دو ہزار دو سو دس (۲۲۱۰) حدیثیں مروی ہیں ۔
ان میں متفق علیہ روایتیں ۱۷۴ ہیں ۔ [2]
اور مسلم میں نو حدیثیں ہیں ۔
امام احمد نے اپنی کتاب مسند امام احمد میں ان سے دو ہزار سے زائد حدیثیں روایت کی ہے۔
۲۔ سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا :
علامہ ذہبی نے لکھا ہے کہ ان کی روایتوں کی تعداد ۱۸۷ ہے۔
ان میں سے متفق علیہ روایتیں ۱۳ ہیں ۔
بخاری میں تین روایتیں ہیں اور مسلم میں ۱۳ روایتیں ہیں ۔
۳۔ سیّدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا :
علامہ ذہبی نے لکھا ہے کہ ان سے متفق علیہ سات روایتیں مروی ہیں ۔
بخاری نے ان کے علاوہ ایک حدیث روایت کی ہے۔ اور مسلم نے پانچ حدیثیں روایت کی ہے۔
ان کی روایتوں کی مجموعی تعداد ۱۳ ہے۔
محقق شیخ عرفان عشا نے لکھا ہے: ان کی روایتیں اس سے بھی زیادہ ہیں ، کیونکہ امام احمد نے ان سے روایت کی ہے، ان کی مسند کی ابتدا حدیث نمبر (۳۶۸۵۸/۱۰) سے ہوتی ہے اور انتہا (۲۶۹۲۱/ ۱۰) پر ہوتی ہے۔
|