Maktaba Wahhabi

431 - 441
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ خلیفہ سوم عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دَور میں سیدنا عثمان بن عفان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کی زندگی تاریخ امت کا روشن باب ہے۔ آپ ایمان و علم، اخلاق و آثار کے ساتھ انتہائی عظیم تھے۔ آپ کی عظمت اسلام کے فہم و تطبیق اللہ کے ساتھ عظیم تعلق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کی اتباع کا نتیجہ تھی یقینا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ان ائمہ میں سے ہیں جن کے طرز عمل اور اقوال و افعال کی لوگ اقتدا کرتے ہیں آپ کی سیرت ایمان صحیح اسلامی جذبہ اور دین اسلام کے فہم سلیم کے قوی مصادر میں سے ہے۔ آپ دامادِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ آپ کے سوا کوئی ایسا نہیں ہے جس کی زوجیت میں نبی کی دو بیٹیاں آئی ہوں ۔ بلکہ جب سے اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اس وقت سے لے کر قیامت تک سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی کی زوجیت میں نبی کی دو بیٹیاں نہیں آئیں ۔ اسی لیے آپ کو ذوالنورین سے ملقب کیا گیا۔ آپ کی ولادت مبارک صحیح قول کے مطابق مکہ میں عام الفیل کے چھ سال بعد ہوئی۔ دور جاہلیت میں بھی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا شمار اپنی قوم کے افضل ترین لوگوں میں ہوتا تھا۔ آپ جاہ و حشمت کے مالک، شیریں کلام، شرم و حیا کے پیکر اور مال دار تھے۔ قوم کے لوگ آپ سے بڑی محبت کرتے تھے۔ جاہلیت میں بھی کبھی کسی بت کو سجدہ نہ کیا اور نہ کبھی کسی برائی کا ارتکاب کیا۔ جاہلیت میں عرب کے علوم و معارف کا آپ کو بخوبی علم تھا۔ مائیں اپنے بچوں کو لوریاں سناتیں کہ رحمان کی قسم! میں تجھ سے اس قدر محبت کرتی ہوں جیسے قریش کے لوگ عثمان سے محبت کرتے ہیں ۔ آپ بہت زیادہ مال دار تھے اور اپنا سارا مال خیر کے کاموں پر لگا دیتے تھے۔ اسلام قبول کیا تو آپ کے اسلام قبول کرنے سے مسلمان انتہائی خوش ہوئے۔ آپ اور اہل ایمان کے درمیان محبت و اخوت ایمانی کا رشتہ مضبوط ہوا۔ رقیہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شادی کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت بخشی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا عقد عتبہ بن ابو لہب اور سیدہ کلثوم رضی اللہ عنہا کا عقد عتیبہ بن ابو لہب سے کر رکھا تھا۔ لیکن جب سورۃ اللہب ﴿تَبَّتْ یَدَآ اَبِیْ لَہَبٍ﴾ نازل ہوئی تو ابو لہب اور اس کی بیوی ام جمیل بنت حرب نے اپنے دونوں بیٹوں کو طلاق دینے کا حکم دے دیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنے والدین کے حکم پر عمل کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں بیٹیوں کو طلاق دے دی۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو
Flag Counter