Maktaba Wahhabi

430 - 441
’’حسن اور حسین دونوں بھائی جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ۔‘‘ اور یاد رہے کہ ان کی والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں ۔ قارئین کرام! اہل بیت اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی ساری خوبیاں ایک طرف اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے ان کے لیے نہ صرف جنت کی بشارت بلکہ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہونے والی بشارت کو ایک طرف رکھ دیا جائے تو اکیلی یہ بشارت ہی ان کے محترم، باوقار، باعزت اور اعلیٰ و افضل ہونے کے لیے کافی ہے۔
Flag Counter