Maktaba Wahhabi

225 - 441
٭ … عمر بن علی بن ابی طالب۔[1] ابن سعد نے ’’الطبقات‘‘ میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہم کے دو بیٹوں کا ذکر کیا ہے: (۱) عمر الاکبر بن الصہباء (یہ ان کی والدہ کا نام ہے) اور (۲) عمر بن تغلبیہ۔[2] ٭ … عثمان بن علی بن ابی طالب[3] سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ کی اولاد جو شہید ہوئی: ٭ … ابوبکر اور علی[4] سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ کی اولاد جو شہید ہوئی: ٭ … ابوبکر، عمر، عثمان اور علی الاکبر[5] غرض سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ اور مسلم بن عقیل کو چھوڑ کر آپ کے بھائیوں ، بیٹوں ، بھتیجوں وغیرہ میں سے شہید ہونے والوں کی کل تعداد بیس ہے اور سیّدنا حسین رضی اللہ عنہما اور مسلم بن عقیل کو شامل کر کے یہ تعداد بائیس بنتی ہے، جن کا شمار مندرجہ ذیل ہے: ٭ … اولاد علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ میں سے پانچ شہید ہوئے جو یہ ہیں : ابوبکر، محمد، عثمان، جعفر اور عباس۔ ٭ … اولاد حسن بن علی رضی اللہ عنہما میں سے چار شہید ہوئے: ابوبکر، عمر، عبداللہ اور قاسم۔ ٭ … اولاد حسین بن علی رضی اللہ عنہما میں سے پانچ شہید ہوئے: ابوبکر، عمر، عثمان، علی الاکبر اور عبداللہ۔
Flag Counter