Maktaba Wahhabi

119 - 441
کو اور زیادہ اجر دے اور اجتہاد کرنے والوں کے اجتہاد پر انہیں دوہرے اجر و ثواب سے نوازے۔ اس رسالہ کو ان شرور و فتن کے دروازوں کے بند کرنے کا ذریعہ بنائے جن کی آگ کو اور زیادہ بھڑکانے میں یہ سلف صالحین کے قاتلین اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آل بیت مطہرین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بغض رکھنے والے لگے ہوئے ہیں ۔ اے اللہ! میرے اس عمل کو خالص اپنی رضا کے لیے بنا دے اور اسے ریاکاری، دکھلاوا اورشہرت پسندی کے عیوب سے خالی کر دے اور اے اللہ! اس کی بدولت اس دنیا میں میرے دل کو اور آخرت میں میری قبر کو روشن کر دے اور اس عمل کو میرے لیے، میرے والدین کے لیے، میری اولاد کے لیے اور اس کتاب کے سب مخلص قارئین کے لیے اس دن کے لیے نور بنا دے جس میں تیرے نور کے سوا کوئی نور اور تیرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا۔ اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے! اپنی رحمت سے یہ سب دعائیں قبول فرما! آمین یا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔ حامد محمد خلیفہ عمان
Flag Counter