Maktaba Wahhabi

359 - 441
پھر یاد رہے کہ اہل ایمان و اسلام کے لیے سب سے بڑی مصیبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہے۔ ایک حدیث میں وارد ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جسے کوئی مصیبت پہنچے تو میری مصیبت یاد کر لے کہ یہ سب سے بڑی مصیبت ہے۔‘‘[1] لیکن اس سب کے باوجود اہل اسلام نے اس دن کو غم کا دن نہیں بنایا حالانکہ یہ مصیبت عظمیٰ کا دن ہے۔ اسی طرح حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی وفات کا دن، خلفائے ثلاثہ حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہم کی شہادتوں کے دن کہ مسلمانوں نے ان دنوں کو بھی شیعوں کی طرح غم اور نوحہ کے دن نہیں بنائے۔ اگر غم منانا ہی طے ہے تو پھر یہ شیعہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے دن سوگ کیوں نہیں مناتے جیسے دس محرم کے دن کرتے ہیں ۔ حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات قتل حسین رضی اللہ عنہ سے بڑی مصیبت ہے۔ اور تو اور خود حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما نے اپنے والد ماجد سیّدنا علی بن ابی طالب کی شہادت کے دن کو سالانہ سوگ اور نوحہ کا دن بنا کر کیوں نہ منایا؟ یہ کوفی رافضی ہی تو ہیں جنہوں نے جناب حسین رضی اللہ عنہ کو بلا کر چھوڑ دیا اور مقتل کے حوالے کر دیا!!! جناب دکتور راسم صاحب! کیا یہ آپ ہی کا قول نہیں کہ ’’اصل مسلمان شیعہ ہیں اور انصاف یہ ہے کہ کسی فرقہ کے عقائد و افکار جاننے کے لیے خود ان کی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے ناکہ ان کے مخالفین کی کتابوں کا جو ان الزامات و اتہامات سے بھری ہوتی ہیں جن کے اس مذہب والے قائل ہی نہیں ہوتے۔‘‘[2] تو جناب موصوف دکتور راسم بتلائیں کہ کیا عاشوراء کے روزے کا ثبوت خود ان کی کتابوں سے نہیں ؟ کیا ان کی کتابوں میں نوحہ خوانی کی حرمت بیان نہیں ؟!! تمہاری کتابیں عاشوراء کا روزہ رکھنے کا حکم دیتی ہیں اور تم لوگ اس روزہ کو امویوں کے سر دھرتے ہو؟ کیا ہم نے تمہارے مذہب کو آشکارا کرنے کے لیے خود تمہاری ہی کتابوں سے استناد نہیں کیا؟ جس اصول کا تم لوگ ہمیں واسطہ دیتے ہو اس کی بابت ہم صرف یہی کہیں گے کہ تمہارا بلا تحقیق اہل سنت پر قرآن میں تحریف کر دینے کا الزام ہی تمہارے اپنے اس اصول کے باطل ہونے کے لیے کافی ہے۔ کیا آج تک کوئی شیعہ اہل سنت کی کسی کتاب سے یہ ثابت کر سکا ہے کہ اہلِ سنت قرآن میں تحریف کے قائل ہیں ؟!! ہرگز بھی نہیں اور نہ قیامت تک ایک قول بھی دکھا سکیں گے، لیکن پھر بھی شیعہ حضرات یہ کہتے تھکتے نہیں کہ اہل سنت نے قرآن میں تحریف کر دی ہے اور یہ بات شیعہ حضرات کے ان بنیادی عقائد میں شامل ہے
Flag Counter